امریکہ کی یوکرینی صدر کی نگرانی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، روسی صدر کے پریس سیکرٹری

2023/04/12 09:49:07
شیئر:

امریکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں متعدد مشتبہ امریکی فوجی خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔ ان دستاویزات سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی حکومت نہ صرف روس-یوکرین تنازعے میں  بہت زیادہ  ملوث ہے، بلکہ یوکرین اور جنوبی کوریا، اسرائیل اور  دوسرے  اتحادیوں سمیت دیگر ممالک کی کڑی نگرانی بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔
روسی صدر کے پریس سکریٹری پیسکوف نے 10 اپریل کو کہا کہ امریکہ کی  یوکرین کے صدر زیلنسکی کی نگرانی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ واشنگٹن طویل عرصے سے دوسرے ممالک کے رہنماؤں کی نگرانی کر رہا ہے، اور یورپی ممالک کے رہنما اس  عمل کا  پہلا شکار  رہے ہیں۔  
درحقیقت امریکہ نے دنیا کے سب سے بڑے "میٹرکس" کے طور پر نیٹ ورک کی چھان بین اور نگرانی میں بہت زیادہ رقم اور انسانی وسائل کی سرمایہ کاری کی ہے اور قدرتی طور پر اس کا دائرہ بہت وسیع ہے۔ امریکی حکومت ایک طویل عرصے سے "قومی مفادات" کے نام پر بالادستی کی لڑائی لڑ رہی ہے اور  دوسرے ممالک حتیٰ کہ اتحادیوں اور نیٹ ورک کی  وسیع نگرانی  کر رہی ہے۔