یورپ کو اپنے شراکت داروں کا انتخاب آزادانہ طور پر کرناچاہیے،فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون

2023/04/12 09:45:20
شیئر:

11 اپریل کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے  نیدرلینڈز کے  دورے  پر ایک تقریر  میں  اس بات پر زور دیا کہ یورپ کو اپنی معاشی خودمختاری کے تحفظ  میں  خود کو اتنا کھلا رکھنا چاہیے کہ  وہ اپنے شراکت داروں کا انتخاب کر سکے اور اپنی تقدیر خود  اپنے  ہاتھوں میں لے سکے۔ انہوں نے کہا کہ  آزادی، یورپ کے لئے بہت اہم ہے ۔یورپ کو  اپنا ترقیاتی ماڈل برقرار رکھنا چاہئے اور دوسرے ممالک کے تابع یا ان پر  انحصار نہیں کرنا چاہئے۔
میکرون کا ماننا ہے کہ یورپ کے مسابقت میں  رہنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ جدت طرازی اور اصلاحات کو مضبوط کرے اور تعلیم میں مزید سرمایہ کاری کرے، جس میں  مختلف ممالک کی لیبر فورس کے لیے ہنر مندی کو بہتر بنانا،  یورپی مارکیٹ کو ضم کرنا اور سرمائے اور ٹیلنٹ کو راغب کرنا شامل ہو۔  میکرون نے کہا کہ یورپ کو اپنی اعلی ٹیکنالوجی خود  تیار کرنے کی ضرورت ہے کیوںکہ  دوسرے ممالک کی ٹیکنالوجی پر انحصار یورپ کو   خطرے میں ڈالتا ہے.