چین کے خلائی اسٹیشن کے سائنسی تجرباتی منصوبے کے نتیجہ خیز نتائج

2023/04/12 11:13:20
شیئر:

چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق شینزو 15 کا عملہ اس وقت مدار میں بہت مصروف ہے۔ 130 دنوں کے دوران شینزو 15 کے عملے نے کنٹینر لیس، ہائی مائیکرو گریویٹی، متغیر کشش ثقل وغیرہ جیسے سائنسی تجربات کا ایک سلسلہ  جاری رکھا ہوا ہے جن میں سے بہت سے منصوبے پہلی بار شروع کیے  جا رہے ہیں۔

مدار کے اندر کی مدت کے دوران، شینزو 15 خلابازوں کے عملے نے مدار میں تصدیق کے تجربات کرنے کے لیے چین کے  تیار کردہ خلائی اسٹیشن دو فوٹون مائکروسکوپ کا استعمال کیا اور کامیابی حاصل کی۔ یہ خلائی سفر  کے دوران ایک خلاباز کی جلد کی ایپیڈرمس اور سطحی ڈرمیس کی تین جہتی تصاویر حاصل کرنے کے لیے دو فوٹون مائکروسکوپ کا دنیا کا پہلا معروف استعمال ہے، جو مستقبل میں  خلابازوں کی مدار میں صحت کی نگرانی کی تحقیق کے لیے ایک نیا آلہ فراہم کرے گا ۔