ہائی نان چین کی اصلاحات و کھلے پن کی جامع پالیسی کا شاہد

2023/04/12 17:03:11
شیئر:

رواں برس  13 اپریل کو چین کے صوبہ ہائی نان کے خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی اہم تقریر کی پانچویں سالگرہ ہے۔ یہ ہائی نان خصوصی اقتصادی زون کے قیام کی 35 ویں سالگرہ کے لیے بھی ایک اہم دن ہے۔ پچھلے پانچ سالوں میں، چینی خصوصیات کے حامل ایک آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے مقصد  کو بھرپور انداز میں پورا کرتے ہوئے، ہائی نان ایک بار پھر چین کے اعلیٰ سطحی کھلے پن کے نئے دور میں سب سے آگے کھڑا ہوا ہے۔ 10 سے 15 اپریل تک ہائیکو شہر ہائی نان  میں تیسرا چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز میلہ منعقد ہورہا ہے۔ نمائش میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے 3,300 سے زائد برانڈز نے شرکت کی۔ دنیا کو دی گئی مخلصانہ دعوت کے پیچھے چین کے سب سے بڑے آزاد تجارتی علاقے ہائی نان کا مضبوط قدم ہے جس میں اصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر وسعت دینا ہے۔

2018 میں ہائی نان کے اپنے دورے کے دوران، شی جن پھنگ نے ہائی نان  خصوصی اقتصادی زون کے قیام کے 30ویں ہفتے کی تقریبات میں شرکت کی اور ایک اہم تقریر کی، جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہائی نان کو جامع طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو وسعت دینے کے لیے ایک نیا نمونہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے جزیرہ ہائی نان کے آزاد تجارتی پائلٹ زون کی تعمیر کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی طرف سے بین الاقوامی اور ملکی ترقی کی مجموعی صورتحال پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ ہے، اور یہ ایک بڑا اقدام ہے۔  یہ چین کی جانب سے  بیرونی دنیا تک رسائی کو بڑھانے اور اقتصادی عالمگیریت کو فعال طور پر فروغ دینے کے عزم کا اظہارہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی  18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے ذاتی طور پر چین کے کھلے پن کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کیا جس کے تحت بندرگاہی شہروں میں پائلٹ فری ٹریڈ زونز کا آغاز؛ "بیلٹ اینڈ روڈ انشیٹو  کا اعلان اور اس پر عمل درآمد، غیر ملکی سرمایہ کاری کا قانون؛ منفی فہرست مینجمنٹ ماڈل وغیر ہ شامل ہیں۔ اس خاکے کے تحت 2022 میں چین میں غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال پہلی بار 1.2 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گیا۔ گزشتہ دس برس میں چین کی جانب سے کئے گئے آزاد تجارتی معاہدوں میں 10 سے 19 فیصد  تک کا اضافہ ہوا جو  تقریباً دوگنا اضافہ بنتا ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 20ویں قومی کانگریس کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  اور دنیا کی دیگر سیاسی جماعتوں کے درمیان اعلیٰ سطحی مکالمے میں شی جن پھنگ نے ایک بار پھر چین کے  کھلے پن کی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ   چینی طرز کی جدید کاری سے دنیا کو  ترقی کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔