چین امریکہ فلپائن مشترکہ بیان پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

2023/04/12 16:45:39
شیئر:

اطلاعات کے مطابق فلپائن اور امریکہ نے 11 تاریخ کو "2+2" وزارتی مذاکرات کیے اور ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں فریق فلپائن میں نئے امریکی فوجی اڈوں کی تیزی سے تعیناتی کو فروغ دیں گے۔ امریکہ فلپائن مشترکہ بیان میں چین سے متعلق ریمارکس کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے  پریس کانفرنس میں کہا کہ چین امریکہ اور فلپائن کی جانب سے جاری مشترکہ بیان پر شدید تشویش اور  عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔ امریکہ اور فلپائن کےبیان میں چین کی سمندری قانون نافذ کرنے والی سرگرمیوں کو بدنام کرتے ہوئے چین کے خلاف من گھڑت افواہیں پھیلانے کی کوشش کی گئ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ فلپائن میں نئے امریکی اڈے کے مقامات سے دیکھا جائے تو اس کا ارادہ خود بخود واضح ہے۔ چین ایک بار پھر متعلقہ علاقائی ملک کو یاد دلاتا ہے کہ خطے سے باہر قوت کے ساتھ  اندھا دھند تعاون نہ صرف اپنی سلامتی کے تحفظ کے لئے مددکار ثابت نہیں ہوگا بلکہ صورتحال کی کشیدگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ  خود کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگا۔