ماؤمنگ، ایک میٹھا شہر

2023/04/12 11:58:32
شیئر:

جب آپ موسم گرما کی لیچی چکھتے ہیں تو آپ کے منہ میں جو ذائقہ اور  مٹھاس  آتی ہے  تو امکان ہے کہ وہ جنوبی چین کے گوانگ ڈونگ صوبے کے ساحلی شہر ماؤمنگ  کی ہو  ۔  کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ہر پانچ میں سے ایک لیچی "چین کے  پھلوں کے  پہلے شہر"مائو منگ  سے آتی ہے۔
ماؤمنگ شہر کا شمار ، اکثر چین میں لیچی، لونگان اور کیلے کی پیداوار  کے حوالے سے تین  سرفہرست  شہروں میں ہوتا ہے  جہاں  ہر سال حاصل ہونے والے  پھلوں کی کل مقدار 4 ملین ٹن تک ہے۔ پھلوں کے علاوہ، ماؤمنگ چین میں ایک اہم پیٹروکیمیکل بیس اور توانائی کا اڈا بھی ہے. اس کے ساتھ ہی، ماؤمنگ جنگلات پر مشتمل  ایک  شہر ہے جہاں انسان اور فطرت کے مابین   ہم آہنگی دیکھی جاتی ہے۔