جہاز سازی کی صنعت میں چین کی ایک اور بڑی کامیابی

2023/04/12 09:42:50
شیئر:

حال ہی میں ، چائنا  شپ بلڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ اور فرانس کی سمندری جہاز رانی کمپنی سی ایم اے سی جی ایم نے بیجنگ میں تعاون کے ایک  معاہدے پر دستخط کیے  ہیں  جس میں 21 ارب یوآن سے زائد مالیت کے 216 بڑے کنٹینر جہازوں کی تعمیر شامل ہے ۔یہ  ایک وقت میں چین کی جہاز سازی کی صنعت کی طرف سے دستخط کردہ کنٹینر جہازوں کی سب سے بڑی  تعداد  کا نیا ریکارڈ ہے ۔ اس سال کے پہلے دو مہینوں میں ، چین کی جہاز سازی کی صنعت نے عالمی مارکیٹ کا 62.8  فیصد حصہ حاصل کیا ہے۔

اس وقت چین کا تیارہ کردہ  پہلا بڑا کروز جہاز ترسیل سے قبل کمیشننگ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ انتہائی مشکل ڈیزائن اور تعمیر کی وجہ سے ، بڑے کروز جہاز ، بڑے مائع قدرتی گیس کیریئر اور طیارہ بردار جہازوں کے ساتھ مل کر ، جہاز سازی کی صنعت کے "تاج میں سب سے چمکدار زیور" کے طور پر جانا جاتا ہے ، اور یہ جہاز سازی کی صنعت میں فی الوقت وہ آخری کامیابی بھی ہے جسے چینی ماہرین نے ابھی تک حاصل نہیں کیا ہے۔