یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور و سیکیورٹی پالیسی بوریل چین کا دورہ کریں گے: وزارت خارجہ

2023/04/12 16:55:48
شیئر:


چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ کی دعوت پر یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور  و  سلامتی پالیسی اور یورپی کمیشن کے نائب صدر بوریل 13 سے 15 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے اور چین یورپی یونین اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک مکالمے کے بارہویں دور میں شرکت کریں گے۔
اس حوالے سے 12 اپریل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے کہا کہ اس سال چین اور یورپی یونین کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 20ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور چین یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے بوریل کے دورہ چین کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ  چین اور یورپ ایک کثیر قطبی دنیا کی دو بڑی طاقتیں، دو بڑی منڈیاں اور دو بڑی تہذیبیں ہیں۔ چین اور یورپی یونین کے تعلقات عالمی اثر و رسوخ اور اہمیت کے حامل ہیں۔ 
وانگ ون بین نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر عمل پیرا رہتے ہوئے  اسٹریٹجک تبادلوں اور رابطہ کو مضبوط بنانا چاہیے۔ فریقین کو باہمی اعتماد بڑھاتے ہوئے تعاون پر توجہ مرکوز کرکے مداخلت پر قابو پاتے ہوئے عالمی چیلنجوں کا مشترکہ طور پر سامنا کرنا چاہیے۔