دورہ گوانگ ڈونگ کے دوران شی جن پھنگ کا اصلاحات و کھلے پن کو وسعت اور چینی طرز کی جدید کاری کو فروغ دینے پر زور

2023/04/13 18:31:49
شیئر:



10 سے 13 اپریل تک، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے زان چیانگ، ماؤمینگ اور گوانگ چو شہروں میں کاروباری اداروں، بندرگاہوں اور دیہی علاقوں کا دورہ کیا۔ 
13 تاریخ کی صبح، شی جن پھنگ نے گوانگ ڈونگ کی صوبائی پارٹی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹ سنی اور مختلف کاموں میں گوانگ ڈونگ کی کامیابیوں کی تصدیق کی۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اعلیٰ سطح کی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری  کا ادراک چینی طرز کی جدید کاری کی کلید ہے۔ جدت سے چلنے والی ترقیاتی حکمت عملی کو گہرائی میں نافذ کرنے اور آزاد اختراع کی صلاحیت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چینی طرز کی جدید کاری حقیقی سے مجازی کی طرف نہیں جا سکتی ، لہذا حقیقی معیشت کی مدد سے جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کرنا چاہیے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی چینی طرز کی جدیدیت کی بنیادی خصوصیت ہے۔ غیر متوازن علاقائی ترقی کے مسئلے کو حل کرنے، ٹرانسپورٹیشن جیسے انفراسٹرکچر کے علاقائی باہمی ربط کو تیز کرنے اور صنعتوں کی منظم منتقلی کو فروغ دینے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ جدید دیہی صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کرنا، دیہی تعمیراتی اقدامات پر مضبوطی سے عمل درآمد اور مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینا ضروری ہے۔ غربت کی طرف واپسی کو روکنے کے لیے متحرک نگرانی اور باقاعدہ امداد میں اچھا کام کرنا جاری رکھیں، تاکہ غربت کی طرف واپسی کو روکا جا سکے۔