چین کی مضبوط اقتصادی ترقی سے عالمی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا ہے: اقتصادی مشیر،آئی ایم ایف

2023/04/13 10:05:52
شیئر:

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اقتصادی مشیر اور ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پیئر اولیور گورانشا نے سی ایم جی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کی معیشت اس سال مضبوط ترقی کی رفتار کو برقرار رکھے گی اور عالمی اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
 پیئر اولیور گورانشا  نے کہا کہ اس سال چین کی معاشی ترقی واقعی بہت مضبوط ہے، ہماری پیش گوئی ہے کہ رواں سال چین کی معاشی شرح نمو  5.2 فیصد ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ چینی معیشت کے حجم کو دیکھتے ہوئے  یہ کہا جا کا سکتا ہے کہ چینی معیشت 2023 میں عالمی ترقی میں بہت بڑا حصہ ڈالے گی۔ اولیور نے کہا کہ  چین اب عالمی معیشت کا ایک اہم حصہ ہے، اور چین کی معیشت کی ترقی دنیا کی دیگر معیشتوں کی ترقی کو بھی آگے بڑھائے گی، جس سے دوسرے ممالک اور تجارتی شراکت داروں کو ترقی میں مدد ملے گی.