بحرین اور قطر کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات کی بحالی کا فیصلہ

2023/04/13 10:14:02
شیئر:

بحرین کی قومی خبر رساں ایجنسی نے 12 تاریخ کو خبر دی ہے کہ بحرین اور قطر کے وفود نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کےسیکرٹریٹ میں ملاقات کی ہے ۔ فریقین نےاقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور سفارتی تعلقات کے ویانا کنونشن کی دفعات کے مطابق، باہمی مساوات، اقتدار اعلی اور آزادی کے احترام کے اصولوں کی بنیاد پر، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور جی سی سی میں اتحاد کو برقرار رکھنے کے مقصد کے ساتھ سفارتی تعلقات کو باضابطہ طور پر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔ 
جون 2017 میں، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے "دہشت گردی کی حمایت" کی وجہ سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جنوری 2021 میں،   ان چاروں  ممالک نے سعودی عرب میں منعقدہ یولر سمٹ میں بیرونی دنیا کے سامنے قطر کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم بحرین اور قطر کے درمیان بعض معاملات پر معاہدے تک پہنچنے میں تاخیر کی وجہ سے دونوں ممالک نے نہ دوبارہ سفارتی تعلقات کا آغاز کیا اور نہ ہی سفیروں کا تبادلہ کیا تھا۔