ہینان مواقعوں سے بھر پور جگہ ہے،غیر ملکی سرمایہ کار

2023/04/13 10:56:52
شیئر:

صوبہ ہینان ،چین کا سب سے بڑا خصوصی اقتصادی زون، بین الاقوامی سیاحتی جزیرہ، اور ٹراپیکل زرعی مصنوعات کی پیداوار کا  سب سے بڑا صوبہ ہے. 13 اپریل2018ء کو  چین نے ہینان کے پورے جزیرے پر پائلٹ فری ٹریڈ زون کی تعمیر اور چینی خصوصیات کے ساتھ آزاد تجارتی بندرگاہ کی تعمیر  کا اعلان کیا۔
ہینان کا منفرد عمدہ  ماحول، کھلی اور ترجیحی پالیسی کی سہولتوں اور کاروباری ماحول کی تیز رفتار بہتری نے زیادہ سے زیادہ غیر ملکیوں کو انٹرپرینیورشپ میں سرمایہ کاری کی جانب  راغب کیا ہے۔

پاکستانی تاجر  ذیشان قاسم خان ایک دہائی سے زائد عرصے سے ہینان میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے ہائیکو سٹی میں  ایک تجارتی کمپنی قائم کی ۔وہ  پاکستانی چاول ، قالین ، دستکاری  وغیرہ کو فروخت کے لئے ہینان لا ئے  اور چین کی موبائل فون ایسیسریز  ، لیمپ ، کپڑے ، جوتے وغیرہ بھی امریکہ ، کینیڈا اور دیگر ممالک کو فروخت کرتے ہیں۔