چین-لاؤس ریلوے کی پہلی بین الاقوامی مسافر ٹرین روانہ

2023/04/13 10:20:31
شیئر:

بیجنگ کے وقت کے مطابق13 اپریل کو صبح 8:08 منٹ پر چین -لاؤس ریلوے کی پہلی بین الاقوامی مسافر ٹرین چین کے جنوبی شہر کھون منگ سے لائوس کے شہر  وینٹیان کے لئے روانہ ہوئی۔ تیرہ اپریل سے  ، چائنا-لاؤس ریلوے کھون منگ اور وینٹیان، دونوں  اسٹیشنز سے دونوں سمتوں میں بین الاقوامی مسافر ٹرینیں چلائے گی  جس سے کھون منگ سے وینٹیان تک کا سفر ایک ہی دن میں مکمل کیا جا سکے گا  ۔