چین عرب ممالک کے اتحاد میں مدد دینے کے لئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا،چین کی وزارت خارجہ

2023/04/13 16:23:56
شیئر:


13 اپریل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین یمن کی صورتحال کو بہتر بنانے اور مستقل جنگ بندی کے حصول کے لئے سعودی عرب، عمان اور دیگر علاقائی ممالک کی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے اور اسے سراہتا ہے، اور بات چیت کے ذریعے یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کے لئے تمام متعلقہ فریقوں کی حمایت کرتا ہے۔ چین یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کو فروغ دینے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
 وانگ ون بین نے کہا کہ چین شام اور دیگر عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم کرتا ہے اور شام کی عرب خاندان میں جلد واپسی کی حمایت کرتا ہے جو عرب ممالک کے اتحاد اور احیاء، علاقائی ممالک کی تزویراتی خودمختاری میں اضافے اور علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے سازگار ہے۔ چین عرب ممالک کے اتحاد  میں مدد دینے کے لئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔