چینی صدر شی جن پھنگ کی گوانگ جو شہر میں مصروفیات

2023/04/13 11:06:55
شیئر:

12 تاریخ کو ،چینی صدر شی جن پھنگ نےگوانگ ڈونگ صوبے کے صدر مقام  گوانگ جو  میں  ایل جی  مینوفیکچرنگ بیس اور  ایون نیو انرجی آٹوموبائل کمپنی لمیٹڈ کا معائنہ کیا اور   اعلی سطحی کھلے پن  ، مینوفیکچرنگ کی اعلی معیاری ترقی ،سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کے فروغ میں  کاروباری اداروں کی سرگرمیوں اور  کوششوں کے بارے میں معلومات حاصل  کیں  ۔ دورے کے دوران انہوں نے   انٹرپرائز نمائندوں ، سائنسی تحقیق کے اہلکاروں اور فرنٹ لائن ملازمین کے ساتھ خیالات کا تبادلہ بھی کیا۔