صدر شی جن پھنگ کی جنوبی تھیٹر میں بحریہ کا معائنہ کرتے وقت کی گئی اہم تقریر پر افسران اور سپاہیوں کا مثبت ردعمل

2023/04/14 10:13:15
شیئر:

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے گیارہ تاریخ کو جنوبی تھیٹر میں بحریہ کے معائنے کے موقع پر کہا  کہ فوجی تربیت اور تیاریوں کو مزید مستحکم  کیا جائے گا،  تبدیلی اور تعمیر کو تیز کیا جائے گا اور فوجیوں کی جدید کاری کی سطح کو جامع طور پر بہتر بنایا جائے گا۔
افسران اور سپاہیوں کی بڑی تعداد نے کہا کہ انہیں چیئرمین شی جن پھنگ کی باتوں کو ذہن نشین کرنا  چاہیے، سخت محنت کرنی چاہیے اور بہادری سے آگے بڑھنا چاہیے اور فوجی تربیت اور تیاریوں کو فروغ دے کر نئے عہد میں فوج کو مضبوط بنانے کے لیے نئی پیشرفت حاصل کرنا جاری رکھنا چاہیے۔