امریکی قومی سلامتی کے اداروں کے لیے موسمیاتی آفات کی تعریف کیا ہے؟ رپورٹ

2023/04/14 15:10:53
شیئر:


حال ہی میں "کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس"کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک  مضمون کے مطابق، امریکہ کے اجتماعی تصور میں، ایک بڑی قدرتی آفت ایک ایسا غیر معمولی واقعہ ہے جس کے نتائج المناک ہوں تاہم یہ کبھی کبھار واقع  ہو۔ آج بھی امریکہ میں آفات سے بحالی کے لیے پالیسی اور پروگرام کا ڈھانچہ بھی آفات کی اسی تصویر یا تصور پر مبنی ہے۔ لیکن گزشتہ دو دہائیوں میں آفات کی حقیقت ڈرامائی طور پر تبدیل ہو گئی ہے، جس نے حکمرانی، جمہوریت اور قومی سلامتی کے لیے نئے چیلنجز پیش کیے ہیں۔
زیر نظر مضمون میں قومی سلامتی کو درپیش چار بڑے خطرات کا جائزہ لیاگیا ہے جو آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات میں اضافے کے نتیجے میں نمودار  ہورہے ہیں: سب سے پہلا  بنیادی طرز حکمرانی پر اعتماد کا کھو جانا، دوسرا عدم مساوات میں اضافہ، تیسرا آب و ہوا پر اثر اندار ہونے والی اندرونی و بیرونی عوامل اور چوتھا ان آفات سے نمٹنے کے امور میں سرمایہ دارانہ نظام کی بدعنوانیاں شامل ہیں۔ بڑی اور  بار بار سامنے آنے والی  موسمیاتی آفات کے  قومی سلامتی کے  لیے خطرات سنگین ہو چکے ہیں۔