امریکہ میں امراض قلب کی وجہ سے سیاہ فام ہی کیوں زیادہ مرر ہے ہیں؟ یو ایس اے ٹو ڈے

2023/04/14 15:01:55
شیئر:




 

یو ایس اے ٹو ڈے کی ویب سائٹ پر دس اپریل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں امراض قلب اموات کی ایک بڑی وجہ بنے ہوئے ہیں اور مزید یہ کہ یہ عارضہ سیاہ فام لوگوں کو  غیر متناسب طور پر زیادہ متاثر کر رہا ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ "زپ کوڈ" صحت کے نتائج کا تعین کرنے میں "جین کوڈ" سے زیادہ اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سیاہ فام مریض سفید فام مریضوں کے مقابلے میں کافی زیادہ شرح سے ہارٹ فیل ہونے سے مر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس صورت حال پر یقیناً خطرے کی گھنٹی بجنی چاہیے تھی لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا۔ یہ مسئلہ حیرت انگیز طور پر منظم نسل پرستی کی ایک طویل تاریخ اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غربت سے پیدا ہوا ہے۔ بہت سے سیاہ فام مریضوں کے لیے معیاری طبی دیکھ بھال کے نظام تک رسائی بہت مشکل ہے۔ کلینکس اکثر ان کے گھروں سے بہت دور واقع ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان لوگوں کو  کام اور بچوں کی دیکھ بھال سے وقت نکالنے اور نقل و حمل کا بندوبست کرنے سمیت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے جو انہیں علاج سے محروم رکھتا ہے۔