چین کی جانب سے نو فلائی زون سے قیام کا بیان درست نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ

2023/04/14 15:43:44
شیئر:


14 اپریل کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے معمول کی پریس کانفرنس میں  جزیرہ تائیوان کی شمالی فضائی حدود میں چائنیز مین لینڈ کی جانب نو فلائی زون کے نفاذ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ چین کی جانب سے  نو فلائی زون کے قیام کا بیان درست نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین کے سول ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ میری ٹائم محکموں نے حال ہی میں متعلقہ نوٹس جاری کیے ہیں۔ معمول کے مطابق سول ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ فضائی حدود پر خلائی سرگرمیوں کے اثرات کے بارے میں پیشگی نوٹسز   جاری کرتا ہے، جس کا مقصد متعلقہ فضائی ٹریفک سروسز اور فضائی حدود کے صارفین کو ان سرگرمیوں کے اثرات پر توجہ دینے کی یاد دہانی کرانا ہے، جو پروازوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک ذمہ دارانہ عمل ہے۔وانگ ون بین نے کہا کہ موجودہ خلائی سرگرمی کے لئے جاری کردہ پیش گوئی اور نوٹسز میں فضائی حدود کا علاقہ بھی شامل ہے جو متاثر ہوسکتا ہے۔کچھ میڈیا  رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چین نے نو فلائی زون نافذ کیا ہے، یہ بیان درست نہیں ہے۔