جمہوریہ گیبون کے صدر چین کا دورہ کریں گے، چینی وزارت خارجہ

2023/04/14 15:52:18
شیئر:


چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جمہوریہ گیبون کے صدر علی بونگو اونڈیمبا 18 سے 21 اپریل تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اس حوالے سے 14 اپریل کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ گیبون وسطی افریقہ کا ایک اہم ملک ہے اور چین اور گیبون کی روایتی دوستی ہے۔ صدر علی اونڈیمبا پہلے افریقی سربراہ مملکت ہوں گے جن کا صدر شی جن پھنگ دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد استقبال کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ  مہمان صدر کے لیے ایک پروقار تقریب اور ضیافت کا انعقاد کریں گے۔دونوں سربراہان مملکت بات چیت کریں گے اور تعاون کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب میں مشترکہ طور پر شرکت کریں گے۔ 
وانگ ون بین نے کہا کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ اور چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کےچیئرمین چاؤ لہ چی الگ الگ صدرعلی اونڈیمبا  سے ملاقات کریں گے۔ یقین ہے کہ صدر علی اونڈیمبا کا دورہ چین-گیبون تعلقات کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گااور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کو مزید فروغ دے گا ۔