جرمن وزیر خارجہ بیئربوک کا دورہ چین

2023/04/14 16:30:09
شیئر:

14 تاریخ کو  چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ اور جرمن وزیر خارجہ بیئربوک نے سفارتکاری اور سلامتی پر چین-جرمن اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور کی مشترکہ صدارت کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ  فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور جرمنی کو تمام شعبوں میں تبادلے کرنے کے ساتھ ساتھ  تزویراتی غلطیوں سے بچتے ہوئے تمام  شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام کرنا چاہیے۔فریقین  بین الاقوامی امور پر تبادلے اور ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں گے اور بنی نو ع انسان کو درپیش خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔اس موقع پر چین  نے جرمن فریق کو تائیوان کے مسئلے پر اپنے موقف کی وضاحت بھی کی۔