سی ایم جی کی جانب سے چین -برازیل ماہرین کے تھنک ٹینک پر مشتمل "چینی طرز کی جدیدیت اور دنیا: کھلی اختراع اور مشترکہ ترقی "کے عنوان پر ڈائیلاگ کا انعقاد

2023/04/14 09:58:05
شیئر:

بارہ اپریل کو برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کے یورپی اور لاطینی امریکی زبانوں کے پروگرامنگ سینٹر نے "چینی طرز کی جدیدیت  اور دنیا: کھلی اختراع اور مشترکہ ترقی"  کے عنوان پر چین-برازیل ماہر ین  کے تھنک ٹینک ڈائیلاگ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔برازیل کے وزیر برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع لوسیانا سانتوس، برازیل میں چین کے سفیر زو چنگ چیاؤ اور چین میں برازیل کے سفیر گاؤ وانگ نے ویڈیو تقاریر  کیں۔ اس کے علاوہ چین اور برازیل کے سیاسی، میڈیا اور علمی حلقوں سے تعلق رکھنے والےشخصیات نے مکالمے میں شرکت کی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چینی طرز کی جدید یت نے دنیا کے لیے ایک نیا ترقیاتی ماڈل فراہم کیا ہے، اور بڑے ترقی پذیر ،عالمی اثر و رسوخ کے حامل اہم اور  ابھرتی ہوئی مارکیٹ  والےممالک کی حیثیت سے چین اور برازیل کو اپنے  عوام کو فائدہ پہنچانے کے لیے  مل کر مزید  کام کرنا چاہیے۔

برازیل کی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع کی وزیر اور کمیونسٹ پارٹی آف برازیل کی چیئرمین لوسیانا سانتوس نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں برازیل اور چین کے درمیان تعاون کو بہت سراہا۔ان کا خیال تھا کہ برازیل-چین ارتھ ریسورسز سیٹلائٹ پراجیکٹ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں جنوب جنوب تعاون کا ایک ماڈل ہے۔ امید ہے کہ دونوں ممالک باہمی مفادات  پر مشتمل نتائج کے حصول کے لیے متعلقہ شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیتے رہیں گے۔