10 سے 15 اپریل تک منعقد ہونے والی تیسری انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو ، وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات کی پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد چین میں منعقدہ پہلی بڑی بین الاقوامی نمائش ہے، جس میں دنیا بھر کے 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے 4،000 سے زیادہ کنزیومر پراڈکٹس دیکھنے کو ملیں ۔
اس وقت چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی کنزیومر مارکیٹ اور سب سے بڑی آن لائن ریٹیل مارکیٹ ہے۔ گزشتہ سال کے آخر میں منعقد ہونے والی چین کی سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس میں تجویز دی گئی تھی کہ مقامی طلب کو بڑھانے اور کھپت کی بحالی اور توسیع کو ترجیح دینے کی کوششیں کی جانی چاہئیں۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی کنزیومر مارکیٹ میں مسلسل بہتری آئی اور مارچ میں ریٹیل پراسپیرٹی انڈیکس 50.6 فیصد تک پہنچ گیا۔ اس نے دنیا بھر کے کاروباری اداروں کو چین کی بڑی مارکیٹ میں آنے کے لیے مزید مواقع فراہم کیے ہیں۔
متعدد غیر ملکی کمپنیوں کے لئے، اس سال کی ایکسپو نہ صرف مصنوعات کی نمائش کا ایک پلیٹ فارم ہے، بلکہ مستقبل بنانے کا ایک موقع بھی ہے. 2021 میں پہلی انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو کے انعقاد کے بعد سے ، زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی کنزیومر گڈز کمپنیاں صوبہ ہائی نان میں آ چکی ہیں اور ہائی نان کے بین الاقوامی سیاحتی مرکز کی تعمیر کےعمل میں ضم ہوئی ہیں۔
15 اپریل کو ، تیسری کنزیومر ایکسپو اختتام پذیر ہوئی اور ساتھ ہی 133 ویں کینٹن میلے کا آغاز ہوا ۔ یکے بعد دیگرے ہونے والی بین الاقوامی نمائشیں، اس بات کا ثبوت ہیں کہ چین اپنے وعدوں کو عملی طور پر پورا کر رہا ہے ۔ چینی مارکیٹ ایک عالمی مارکیٹ، مشترکہ مفادات پر مبنی مارکیٹ اور اب ہر ایک کی مارکیٹ بن گئی ہے ۔