امریکا، انتونیوگوتریس کی خفیہ نگرانی کر رہا ہے، برطانوی میڈیا

2023/04/15 16:11:46
شیئر:

بارہ اپریل کو برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے رپورٹ دی ہے کہ انٹرنیٹ پر  موجود  پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی حکومت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کی نگرانی کرتی ہے۔ ان  دستاویزات کے مطابق انتونیو گوتریس اور ان کے معاونین کے درمیان ہونے والی نجی گفتگو بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دراصل امریکی حکومت اور متعلقہ ادارے طویل عرصے سےبڑے پیمانے پر اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی  نگرانی کرتے آرہے ہیں۔ یہ عمل عالمی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی شدید خلاف ورزی ہے۔ حقائق سے یہ بات بار بار ثابت ہوئی ہے کہ امریکا  ایک  "سرویلنس ایمپائر " ہے ، جو دنیا کو نقصان پہنچاتی ہے۔