عالمی سروے کے مطابق ۹۰ فی صد سے زائد لوگ جاپان کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے شدید مخالف ہیں

2023/04/15 19:32:27
شیئر:

جاپانی حکومت کا منصوبہ ہے کہ رواں سال  فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی بحر الکاہل میں چھوڑا جائے گا ۔ جاپان کے اس اقدام پر  بین الاقوامی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اس نے لاتعداد شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ  کے  چینل سی جی ٹی این کی جانب سے  انٹرنیٹ کے عالمی صارفین کے ساتھ ایک سروے کیا گیا جس کے مطابق 93.21 فیصد جواب دہندگان نےسمندر میں آلودہ پانی چھوڑنے کے حوالے سے جاپانی حکومت کے  منصوبے کی شدید مخالفت کی ہے۔

یہ آن لائن سروے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی زبانوں میں کیا گیا تھا، جس میں کل 33،746 جواب دہندگان نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔