133 ویں کینٹن میلے کا آغاز

2023/04/15 16:09:57
شیئر:

پندرہ اپریل کو چین کے درآمدات و برآمدات کے 133ویں میلے یعنی  کینٹن میلے کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔کینٹن  میلہ ، پندرہ اپریل سے پانچ مئی تک جاری رہے گا۔ موجودہ میلے میں نمائش کے رقبے اور شرکت کرنے والے کاروباری اداروں کی تعداد کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

یہ میلا آف لائن کے ساتھ آن لائن بھی منعقد ہورہا ہے ۔ آف لائن  34 ہزار سے زائد کاروباری ادارے شریک ہیں، جن میں سے 9000 سے زائد کاروباری ادارے پہلی مرتبہ شرکت کر رہے ہیں جب کہ  39281 کاروباری ادارے آن لائن شرکت کر رہےہیں۔
قابل توجہ بات یہ ہے کہ اس سال کینٹن میلے میں مینوفیکچرنگ انٹرپرائز اور نجی کاروباری اداروں کی جانب سے بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی ہے  اور درآمدات سے متعلقہ نمائشوں کو بھی بڑھایا گیا ہے۔ 12 پویلینز میں  40 ممالک اور علاقوں کے 508 کاروباری ادارے اپنی مصنوعات کی  نمائش کر رہے ہیں، ان میں سے 73 فیصد کا تعلق  دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک سے ہے ۔