ایک چین کے اصول پر قائم رہنے کے لیے تائیوان کی علیحدگی کی واضح مخالفت ہونی چاہیے، چینی وزیرخارجہ

2023/04/15 17:02:07
شیئر:

چودہ اپریل کو چین کے وزیرخارجہ چھن گانگ نے اپنی جرمن ہم منصب اینا لینا بیئر بوک  کے ساتھ  چین اور جرمنی کے درمیان سفارتکاری و سلامتی پراسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چھٹے دور کے بعد میڈیا سے ملاقات کی۔

جرمنی نے ایک چین کے اصول پر قائم رہنے کے ساتھ ساتھ آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے چینی وزیرخارجہ چھن گانگ نے کہا کہ اس بنیادی حقیقت کو واضح ہونا چاہیے کہ  دنیا میں صرف ایک چین ہے ، تائیوان،  چین کا اٹوٹ حصہ ہے اورعوامی جمہوریہ چین  پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔ یہ ایک چین اصول کی بنیاد ہے۔امورِ تائیوان ، چین کے داخلی امور ہیں،جس میں کسی بھی بیرونی قوت کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔چینی حکومت اور عوام ،ملک کے اقتدارِاعلیٰ اور علاقائی سلامیت کی حفاظت کرتے ہیں۔

چھن گانگ نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں میں آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں میں کشیدگی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ جزیرہ تائیوان میں بیرونی قوتوں کی شہہ پرعلیحدگی پسند قوتیں اسے چین سے علیحدہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں میں امن و استحکام کا تحفظ کرنے کے لیے تائیوان کی علیحدگی اور بیرونی قوتوں کے مداخلت  کی کھل کر  مخالفت کی جانی چاہیے ۔یہی موقف  ایک چین کے اصول پر قائم رہنا ہے۔