مسلح تصادم میں 56 افراد ہلاک اور 595 زخمی ہو ئے ہیں ،سوڈانی میڈیکل کونسل

2023/04/16 15:42:34
شیئر:

 16 اپریل کو سوڈانی میڈیکل کونسل  کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سوڈان کے کئی حصوں میں مسلح تصادم کے باعث اب تک 56 شہری ہلاک اور 595 زخمی ہوئے ہیں۔ فی الحال سوڈانی حکام نے ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

 دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان  15 اپریل کو ، مسلح جھڑپیں شروع ہوئی تھیں ۔ 

یاد رہے کہ سوڈانی ریپڈ سپورٹ فورس کے سربراہ، سوڈانی خودمختار کونسل کے وائس چیئرمین محمد حمدان ڈاگالو اور سوڈانی خودمختار کونسل کے چیئرمین اور مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف برہان کے درمیان سیاسی اختلافات ہیں اور حالیہ کشیدگی کا سبب بھی یہی اختلافات ہیں ۔