چین اور برازیل کی جانب سے روشن مستقبل تشکیل دینے کی مشترکہ کوشش ، سی ایم جی کا تبصرہ

2023/04/16 16:05:52
شیئر:

 رواں  سال چین اوربرازیل  کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 30 ویں سالگرہ ہے اور اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جائے گی ۔ بین الاقوامی برادری کی توجہ اس اہم وقت میں برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا کے  12 سے 15اپریل  تک کیے جانے والے دورہِ چین پر مرکوز  رہی ہے۔ چین اور برازیل  کے سربراہان مملکت کے درمیان مذاکرات کے نتائج اور دونوں فریقوں کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیےکے مطابق موجودہ دورہ چین مکمل طور پر کامیاب رہا ہے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے برازیل  کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ نئے عہد میں چین -برازیل تعلقات کامستقبل مزید روشن ہو۔ صدر لولا ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو جامع طور پر مضبوط بنانا برازیل کے قانون ساز ادارے  اور معاشرے کے تمام شعبوں کی مشترکہ خواہش ہے۔

 اس وقت  چین اور برازیل دونوں ترقیاتی مشنز کی تکمیل کی راہ پر ہیں ۔ چین اعلی معیار کی ترقی اور اعلی سطح کے کھلے پن کو فروغ دے رہا ہے، جبکہ  برازیل "دوبارہ سے صنعت کاری" کے عمل کو فروغ دے رہا ہے اور غربت کے خاتمے جیسے مسائل کو حل کرنے کے لیے کام کر رہا ہے. چین کے دورے سے پہلے اور بعد میں دیئے گئے انٹرویو میں برازیل کے صدر نے  چین کی جدیدیت  کی تعریف کرتے ہوئے  کہا کہ برازیل فی الحال " جدیدیت  کا راستہ" بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔چینی فریق نے "بیلٹ اینڈ روڈ"انیشیٹو  کو برازیل کی " دوبارہ سے صنعت کاری" کی  حکمت عملی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی کوششوں پر آمادگی کا اظہار کیا ہےاور دونوں فریقوں نے تجارت اور سرمایہ کاری ، ڈیجیٹل معیشت ، سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت طرازی وغیرہ کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ چین اور  برازیل  کے درمیان  دوطرفہ تعاون کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ 

امن، ترقی اور جدیدیت  برازیل کے عوام اور چینیوں کی مشترکہ  امنگیں ہیں۔  دونوں سربراہان مملکت کی قیادت میں چین- برازیل تعلقات نئے عہد میں یقیناً اعلیٰ سطح پر پہنچیں گے، دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہوں گے اور چین -لاطینی امریکہ تعاون اور عالمی امن و ترقی میں نئی  تحریک پیدا ہو گی ۔