سوڈان کی موجودہ صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بیان

2023/04/16 15:44:29
شیئر:

پندرہ اپریل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان کی صورتحال پر بیان جاری کیا جس میں سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز  کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

بیان میں سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے  مختلف فریقوں پر زور دیا کہ وہ دشمنی ختم کریں اور مذکرات کے ذریعے سوڈان کے موجودہ بحران کو حل کریں۔

بیان میں  انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھنے اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کی سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا اور کونسل کے ارکان کی جانب سے سوڈان کے اتحاد، اقتداراعلیٰ، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کیا گیا ۔