سوڈان میں حالیہ کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ کا بیان

2023/04/16 15:39:42
شیئر:

اطلاعات کے مطابق پندرہ اپریل کو دارالحکومت خرطوم سمیت متعدد علاقوں میں سوڈانی فوج  اور ریپڈ سپورٹ فورسز  کے درمیان مسلح کشیدگی کا آغاز ہوا ۔

چینی وزارت خارجہ نے متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین، سوڈان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور دونوں فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ جلد از جلد فائر بندی کریں تاکہ صورتحال مزید پیچیدہ نہ ہو۔چین نے امید ظاہر کی کہ سوڈان کے مختلف فریق مذاکرات کے ذریعے مشترکہ طور پر عبوری سیاسی  عمل کو آگے بڑھائیں گے۔