قومی سلامتی کے معاملے پر امریکا کا "دوہرا معیار" تسلط پسندانہ عمل ہے ، عالمی سروے

2023/04/16 15:47:28
شیئر:

حال ہی میں متعدد خفیہ دستاویزات سوشل میڈیا پر نظر آئی ہیں جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ امریکی حکومت کی جانب سے ہیں۔دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت نہ صرف روس اور یوکرین کے تنازعے میں پوری طرح ملوث ہے بلکہ اپنے اتحادیوں سمیت دیگر ممالک کی بھی کڑی خفیہ نگرانی کر رہی ہے۔چائنا  میڈیا گروپ  کے چینل سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے کے نتائج کے مطابق 94.6 فیصد جواب دہندگان نے قومی سلامتی کے معاملات پر امریکی حکومت کے 'دوہرے معیار' کے عمل  کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ  ایک تسلط پسندانہ اقدام ہے۔

سروے میں 91.3 فیصد عالمی جواب دہندگان کا خیال تھا کہ امریکی حکومت کی طویل مدتی، بڑے پیمانے پر نگرانی اور خفیہ  نگرانی کی سرگرمیاں غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہیں۔ 92.1 فیصد کی رائے میں امریکا  کا یہ  اقدام دوسرے ممالک کی خودمختاری اور قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ 91.9 فیصد جواب دہندگان نے خیال ظاہر کیا کہ امریکا کا یہ اقدام عالمی سلامتی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ مزید 91.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا  کہ امریکی حکومت کی جانب سے غیر قانونی نگرانی اور جاسوسی کے تسلسل سے امریکی حکومت کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچے گا اور دنیا کا امریکا پر اعتماد نہیں رہے گا۔
یہ سروے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی سمیت پانچ زبانوں میں جاری کیا گیا اور 30,000 سے زائد انٹرنیٹ صارفین نے 24 گھنٹوں کے اندر اس پر رائے دی۔