کینٹن میلے کا چین اور دنیا کے دوسرےممالک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ میں منفرد کردار

2023/04/16 16:15:38
شیئر:

16 اپریل کو کینٹن میلے کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور چائنا فارن ٹریڈ سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر وین ژونگ لیانگ نے  " چین -افریقہ- مغربی ایشیا اقتصادی اور تجارتی تعاون کےنئے مواقع" کے فورم  میں شرکت کی ۔ اس موقع ہر انہوں نے کہا کہ  کینٹن میلہ چین کے کھلے پن کا ایک اہم دریچہ اور چین کی غیر ملکی تجارت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ 67 سال قبل اس میلے کا آغاز ہوا اور اپنے آغاز کے بعد سے ، کینٹن میلے نے تقریبا 1.5 ٹریلین امریکی ڈالر کا برآمدی کاروبار کیا ہے اور مجموعی طور پر تقریبا 10 ملین غیر ملکی خریداروں نے نمائش میں آف لائن اور آن لائن شرکت کی ۔ اس میلے نے  چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے میں منفرد کردار ادا کیا ہے۔