چین کے بارش کی پیمائش کرنے والے پہلے سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا

2023/04/16 15:49:09
شیئر:

سولہ اپریل کو  چین کا بارش کی پیمائش کرنے والا پہلا سیٹلائٹ ، فنگ یون- 3 جی سیٹلائٹ لانگ مارچ کیریئر راکٹ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا گیا۔یہ امریکہ اور جاپان کی جانب سے بارش کی پیمائش کرنے والے  سیٹلائٹ لانچ کے بعد بین الاقوامی سطح  پر لانچ کیا جانے والا  تیسرا سیٹلائٹ ہے۔

یہ سیٹلائٹ موسم کی پیش گوئی کرنے ، قدرتی آفات سے بچاو اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں بہتر خدمات سرانجام دے گا۔

تاحال چین میں مجموعی طور پر 8 فنگ یون موسمیاتی سیٹلائٹ مدار میں کام کر رہے ہیں اور دنیا کے 126ممالک اور علاقوں کے لیے ڈیٹا  اور خدمات فراہم کررہے ہیں۔