پینٹاگون کی انتہائی خفیہ معلومات کس طرح سوشل میڈیا تک پہنچیں اس کا کھوج لگایا جا رہا ہے ، امریکی حکام

2023/04/17 15:41:18
شیئر:
پینٹاگون کی خفیہ معلومات کے انٹرنیٹ پر وائرل کیے جانے کے حوالے سے  امریکی چینل سی این این سے بات کرتے ہوئے متعلقہ حکام کا کہنا تھا  ان کے پاس ابھی تک اس بارے میں مکمل تفصیلات نہیں ہیں کہ پینٹاگون کی انتہائی خفیہ انٹیلی جنس رپورٹس سوشل میڈیا  تک  کیسے  پہنچیں ، تاہم جمعرات کو  ایف بی آئی نے میساچوسٹس ایئر نیشنل گارڈ کے ایک رکن کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر ایک ایسا سوشل میڈیا گروپ چلاتا تھا جہاں یہ معلومات پوسٹ کی گئی تھیں ۔ 
ان کا کہنا تھا کہ یہ دستاویزات پینٹاگون کے اعلیٰ سطح کےرہنماؤں کی  یومیہ  انٹیلی جنس بریفنگ کا حصہ معلوم ہوتی ہیں۔پینٹاگون نے ایسی حساس معلومات تک رسائی رکھنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔