بلند افراط زر پرجمہوریہ چیک میں مظاہرے

2023/04/17 10:57:44
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کو، ہزاروں مظاہرین چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ کے مرکزی چوک میں جمع ہوئے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے بلند افراطِ زر کے خلاف غیر مؤثر ردعمل اور چیک عوام کے مفادات سے زیادہ یوکرین کی پرواہ کرنے پر تنقید کی۔ انہوں نے امن کی اپیل کی اور مطالبہ کیا کہ چیک یورپی یونین اور نیٹو سے نکل جائے اور یوکرین کی فوجی حمایت ختم کرے۔
چیک ریپبلک یورپی یونین اور نیٹو کا رکن ملک ہے۔روس یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے  جمہوریہ چیک نے یوکرین کو بڑی تعداد میں فوجی مدد فراہم کی ہے۔ جب کہ چیک کو روس یوکرین تنازعات اور روس پر مغربی پابندیوں کی وجہ سے توانائی اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے افراط زر کے بلند ریکارڈز کا سامناہے ۔ مارچ میں ملک کے صارفین کی قیمتوں کے اشاریہ میں سال بہ سال 15 فیصد کا اضافہ ہوا، جس نے لوگوں کی زندگیوں کو بہت متاثر کیا۔ اس لیے چیک عوام گزشتہ سال سے کئی بار بڑے پیمانے پر مظاہرے کر چکے ہیں۔