آبنائے تائیوان سے امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرگزرنے کے معاملے پر پی ایل اے کے مشرقی تھیٹر کے ترجمان کا بیان

2023/04/17 17:57:32
شیئر:
 
 چینی پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر کے ترجمان شی ای نے ایک بیان میں کہا کہ سولہ اپریل کو امریکہ کے  گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر "ملیئیس" کے آبنائے تائیوان سے گزرنے کو ' پبلک ہائپ" دی گئی ہے۔
 چینی پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی تھیٹر نے امریکی جنگی جہاز کے گزرنے  کی مکمل نگرانی کی ۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی کا مشرقی تھیٹر ہر وقت مکمل  چوکس رہتا ہے اور مکمل تندہی کے ساتھ ملک کے اقتداراعلیٰ کی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کی حفاظت کرتا ہے۔