جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کا انعقاد، جاپانی عوام کی جانب سے مظاہرے

2023/04/17 10:37:01
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 16 اپریل کو  جی سیون وزرائے خارجہ کا تین روزہ اجلاس جاپان کے شہر ناگانو پریفیکچر میں منعقد ہوا۔ جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اہم موضوعات میں یوکرین کا بحران، جزیرہ نما کوریا کی صورتحال اور جوہری تخفیف اسلحہ شامل ہیں۔ جاپان کی کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق، کچھ جاپانی شہریوں نے اسی دن اجلاس کے مقام پر  "جی سسیون کی مخالفت" اور "جنگ نہیں" جیسے نعروں کے ساتھ جی سیون کے خلاف مظاہرے کیے۔
 مظاہرین کا کہنا ہے کہ جی سیون خود ایک مسئلہ ہے اور یہ لوگ کھاتے پیتے ہوئے غریب ممالک اور جنگ زدہ ممالک کی صورتحال کے بارے میں بات کرنے کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ ہم  ایسا کرنے کے مقصد پر سوال اٹھاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قیام امن اور جوہری آلودہ پانی کے اخراج جیسے معاملات جن پر ہماری تشویش ہے،ان  پر  اجلاس میں تعمیری بات نہیں کی جائے گی۔ ایسے جلاس سے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا،۔ مظاہرین کے خیال میں جی سیون کی گفتگو صرف بڑے ممالک کے مفادات کی نمائندگی کرتی ہےجو کہ درست نہیں ہے۔
جی سیون میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔ جاپان اس سال جی سیون کا چیئرمین ملک ہے اور جی سیونسربراہ اجلاس مئی میں جاپان کے شہر ہیروشیما میں منعقد ہوگا۔