اوہائیو ٹرین حادثے کے متاثرین ، کینسر کے موجب زہریلے کیمیکلز کا شکار ہونے پر شدید مضطرب ہیں

2023/04/17 15:46:21
شیئر:

امریکی چینل ۔ فاکس بزنس کی ایک رپورٹ کے مطابق ، ۳  فروری کو اوہائیو-پنسلوانیا اسٹیٹ لائن کے قریب ایک مال بردار ٹرین کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں ، ٹرین کی ۳۸ بوگیاں  پٹری سے اتر گئیں۔ ان میں سے ،گیارہ بوگیوں میں خطرناک زیریلا کیمیکل  تھا  جو حادثے کے نتیجے میں خارج ہونے لگا تو انتظامیہ نے یہاں کے رہائشیوں کو علاقہ خالی کرنے کا کہا اور امدادی کارکنوں نے ان زہریلے کیمیکلز کو جلا دیا ۔

تاہم مشرقی فلسطین، اوہائیو میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ  ٹرین کے حادثے اور ان زہریلے کیمیکلز کے اخراج کے دو ماہ بعد کینسر پیدا کرنے والے زہریلے کیمیکلز  کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور  انہیں کمزور بینائی ، سانس لینے میں دشواری، گلے میں خراش اور دیگر علامات کا سامنا ہے ۔ 

اس علاقے کا دورہ کرنے والے پروفیسر ویلٹن جنہوں نے ۲۰ افراد کی تحقیقاتی ٹیم  کے ساتھ اس علاقے کی جانچ کی ،ان کا کہنا ہے کہ جب وہ لوگ وہاں پہنچے تو تمام صورتِ حال دیکھ کر دنگ رہ گئے کیونکہ وہاں  کھاڑیوں کے ارد گرد اب بھی  زہریلے کیمیکلز کی آلودگی پھیلی ہوئی تھی اور اس پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔انھوں نے امریکی سینیٹ کے سامنے گواہی دیتے ہوئے سرکاری ایجنسیز پر الزام عائد کیا کہ وہ کارسینوجینک کیمیکلز کی جانچ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔