2022 میں چین نے مجموعی طور پر 1.835 ملین کمپیوٹر سافٹ ویئر کے کاپی رائٹس رجسٹر کئے

2023/04/17 09:48:41
شیئر:

چائنا کاپی رائٹ پروٹیکشن سینٹر نے 17 اپریل کو "2022 نیشنل کمپیوٹر سافٹ ویئر کاپی رائٹ رجسٹریشن تجزیہ رپورٹ" جاری کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا  ہے کہ کاپی رائٹ کے تحفظ اور تخلیقات کے ماحول کی اصلاح اور بہتری کے ساتھ  ساتھ  گزشتہ دس سالوں میں  چین کے سافٹ ویئر کے معیار اور مقدار میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کی بدولت  چین میں  بہت ساری صنعتیں  تخلیقات اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوئی ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق  2022  میں چین  میں مجموعی طور پر 1.835 ملین کمپیوٹر سافٹ ویئر  کے کاپی رائٹس رجسٹرڈ ہوئے  اور رجسٹریشن کی تعداد مسلسل پانچویں سال 10 لاکھ سے زائد رہی جس سے چین میں سافٹ ویئر رجسٹریشن کی مجموعی تعداد بھی گزشتہ 10 سالوں میں 10 ملین تک پہنچ گئی ہے۔2012 کے مقابلے میں سالانہ رجسٹرڈ سافٹ ویئر کی تعداد میں 12 گنا اضافہ ہوا ہے۔ 2022 میں  چین میں مصنوعی ذہانت اور بگ ڈیٹا سافٹ ویئر کی رجسٹریشن کی تعداد دونوں  35،000 سے تجاوز کرگئیں، جس کی اوسط سالانہ ترقی کی شرح 50فیصد سے زیادہ رہی ، جو سافٹ ویئر صنعت کی مجموعی ترقی کی شرح سے کہیں زیادہ ہے۔ 2022 میں چین میں کل 1،592 کالجز اور یونیورسٹیوں کی جانب 102546  سافٹ ویئر رجسٹرڈ ہوئے جو 2012 میں رجسٹریشن کی تعداد کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہیں۔