روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی چینی وزیر دفاع سے ملاقات

2023/04/17 09:29:54
شیئر:

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سولہ اپریل کو ماسکو میں چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع لی شانگ فو سے ملاقات کی۔پیوٹن نے کہا کہ چینی صدر نے گزشتہ دنوں روس کا نتیجہ خیز دورہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اور چین کا فوجی تعاون باہمی تعلقات میں اہم حیثیت رکھتا ہے اور امید ہے کہ دونوں افواج مشترکہ مشقوں و تربیتوں،پیشہ ورانہ تبادلوں سمیت میدانوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں گی اور باہمی اسٹریٹجک اعتماد کو مسلسل فروغ دیا جائے گا۔
لی شانگ فو نے کہا کہ نئے عہد میں چین اور روس کے مابین جامع اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات کو مسلسل بڑھایا جا رہا ہے، فوجی باہمی اعتماد کو مضبوط بنایا جا رہا ہے، اور تعاون کے بے شمار نتائج برآمد ہوئے ہیں۔چین روس کے ساتھ مل کر دونوں صدور کے اتفاق رائے کو عمل میں لانے،فوجیوں کے درمیان اسٹریٹجک روابط کو مزید قریب لانے اور کثیرالجہتی صلاح و مشورے کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ عالمی و علاقائی امن و امان کے لیے نئی خدمات سرانجام دی جا ئیں۔