امریکی ریاست اوہائیو کی گرینڈ جیوری نے افریقی نژاد امریکی شخص واکر کو گولی مارنے میں ملوث پولیس افسران کے خلاف مقدمہ چلانے سے انکار کر دیا

2023/04/18 09:10:00
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 17 اپریل کو امریکی ریاست اوہائیو کی گرینڈ جیوری نے گزشتہ سال شہر اکرون میں افریقی نژاد امریکی شہری جیلان واکر کو گولی مار کر ہلاک کرنے میں ملوث آٹھ پولیس افسران کے خلاف مقدمہ چلانے سے انکار کر دیا۔ اوہائیو کے اٹارنی جنرل ڈیو  یوسٹ نے کہا کہ گرینڈ جیوری اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ افسران کا طاقت کا استعمال قانونی طور پر جائز تھا۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ سال 27 جون کو امریکی ریاست اوہائیو کے شہر اکرون میں آٹھ پولیس افسران نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث واکر کو روکنے کی کوشش کی تھی اور اس کے بعد پیچھا کرتے ہوئے انہیں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اطلاع کے مطابق  جب واکر کو گولی ماری گئی تو وہ مسلح نہیں تھا، لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ واکر کی گاڑی سے ایک بھری ہوئی پستول برآمد ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق واکر کو کل 46 گولیاں لگی تھیں۔