رواں سال چین کی معیشت اور برآمدات و درآمدات کی ترقی کا رجحان برقرار رکھے گا ، چینی قومی بیورو برائے شماریات

2023/04/18 15:15:56
شیئر:

۱۸ اپریل کو منعقدہ پریس کانفرنس میں ،چین کے قومی بیورو برائے شماریات کے ترجمان فو لین ہوئی نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سےچینی معیشت میں مجموعی طور پر بحالی کا رجحان رہاہے ،جو پورے سال کے متوقع ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے ایک اچھی بنیاد فراہم کرتا ہے اور سالانہ اقتصادی نمو میں بتدریج بحالی کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین کی درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ سال کی اعلی بنیاد  کے تناظر میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ پہلی سہ ماہی میں اشیاء کی مجموعی درآمدات و برآمدات میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا جس میں سے برآمدات میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا۔ پہلی سہ ماہی میں ، "بیلٹ اینڈ روڈ" سے وابستہ  ممالک کے ساتھ  چین کی درآمدات اور برآمدات میں 16.8 فیصد اضافہ ہوا جب کہ  آر سی ای پی  کے دوسرے رکن ممالک کے ساتھ درآمدات و برآمدات میں 7.3 فیصد اضافہ ہوا جس میں سے برآمدات میں 20.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔