جزیرہ نما کوریا کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا اجلاس، چین کی جانب سے تمام فریقوں سے معقول ردعمل کی اپیل

2023/04/18 10:30:19
شیئر:


17 اپریل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ جزیرہ نما کوریا کے گرد امریکی فوجی مشقوں کی وجہ سے شمالی کوریا کا عدم تحفظ کا احساس جزیرہ نما میں موجودہ کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔تمام فریقین کو ایک دوسرے کا سامنا کرنا چاہیے۔ معقول خدشات کو اہمیت دینی چاہیے اور بامعنی بات چیت کے لیے حالات پیدا کرنے چاہییں۔

چینی فریق نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اقدامات کا بنیادی مقصد  جزیرہ نما کوریا کی صورت حال کو معمول پر لانا اور وہاں طویل مدتی امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔ سلامتی کونسل سے اگر کسی ایک فریق کی یکطرفہ مذمت کاپیغام جائے گا تو ایسا کرنے سے صرف تنازعات میں شدت آئے گی اور یہاں تک کہ ایسے نتائج برآمد ہوں گے جنہیں کوئی بھی فریق دیکھنا نہیں چاہتا۔ جس چیز پر زور دینے کی ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ شمالی کوریا کے بارے میں سلامتی کونسل کی قراردادوں میں نہ صرف پابندیاں شامل ہیں بلکہ بات چیت اور سیاسی حل کی بحالی بھی شامل ہے اور اسے کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔