تیسری چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو کا اختتام

2023/04/18 10:41:53
شیئر:



چھ روزہ تیسری چائنا انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو حال ہی میں جنوبی چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر ہائی کھو میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں 65 ممالک اور خطوں کے 3،382  برانڈز نے شرکت کی، اور 320،000 سے زائد افراد ایکسپو دیکھنے کے لیے آئے۔ ایکسپو میں شامل جاپان، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ملائیشیا، ویتنام، لاؤس، سنگاپور، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت 10 آر سی ای پی ممالک کی نمائش گاہوں کا کل رقبہ  4400 مربع میٹر  تھا، برانڈز کی تعداد 360 تھی، اور 128 نمائش کنندگان تھے۔ ایکسپو آر سی ای پی کے رکن ممالک کے لئے چین کے کھلے مواقع کا اشتراک کرنے اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔