یمن کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس، تمام فریق سیاسی حل کے لیے خاطر خواہ اقدامات کریں: چین

2023/04/18 10:10:24
شیئر:


سترہ تاریخ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی صورتحال پر ایک اجلاس منعقد کیا۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے کہا کہ چین مسئلہ یمن کے تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ خطے کے رجحان کی پیروی کرتے ہوئے  یمن کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے خاطر خواہ اقدامات کریں۔
چین نے کہا کہ اس وقت یمن کے سیاسی عمل کا عمدہ رجحان برقرار رکھا ہوا ہے اور متعلقہ فریقین جنگ بندی کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے رابطے میں ہیں۔ رواں ماہ کی 6 تاریخ کو سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ نے بیجنگ میں ملاقات کی اور  سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے تنازعات کو مذاکرات اور گفت و شنید کے ذریعے حل کرنے کی ایک اچھی مثال قائم کی۔
یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ بیرگ نے زور دے کر کہا کہ یمن کے مسئلے کے حل کے لیے درست سمت میں اقدامات کیے گئے ہیں۔