نیٹو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر یوکرین کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے ۔رکن یورپی پارلیمنٹ

2023/04/18 16:08:58
شیئر:

16 اپریل کو یورپی پارلیمنٹ کے رکن مک والیس نے کہا ہے کہ چین نے تو یوکرین کا بحران حل کرنے کے لیے امن منصوبہ دنیا کے سامنے پیش کیا ہے لیکن امریکا اور نیٹو اپنے مفادات کے لیے جنگ نہیں روکنا چاہتے۔

یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے  چھونگ چھنگ میں شنہوا نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ چین ایک امن منصوبہ لے کر آیا ہے۔ دنیا کی اکثریت امن کے حق میں ہے اور چین اسی جانب ہے جس جانب زیادہ تر ممالک ہیں ، یہ بات بے حد اہم ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور نیٹو نہیں چاہتے کہ جنگ رکے، انہوں نے امن کے قیام کو روکا ہے۔ تمام نیٹو ممالک اور امریکا، یوکرین کو ہر حد تک اسلحے سے لیس کر رہے ہیں جس سے  جنگ جاری رکھنے میں مدد مل رہی ہے،انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ یہ جنگ صرف ملٹری انڈسٹریل کمپلیکس، امریکا اور نیٹو کے مفادات کے مطابق ہے۔