نئے کسان

2023/04/18 10:56:43
شیئر:


لیو شن تھینگ چین کے صوبہ سیچوان میں پھلوں کے ایک کاشتکار ہیں۔ چین میں کسانوں کی اکثریت کے برعکس لیو  ایک معروف چینی یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں اور انہوں نے الیکٹرانک سائنس اور ٹیکنالوجی میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی ہے۔ سات سال پہلے لیو شن تھینگ یونیورسٹی میں اپنی مستحکم نوکری چھوڑ کر 8.6 ہیکٹر زمین کا ٹھیکہ حاصل کرنے اور کسان بننے کے لیے اپنے آبائی شہر لوٹ آئے۔ چین میں ان جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ کسانوں کو "نئے کسان" کہا جاتا ہے۔ چین میں دیہی علاقوں کی ترقی کی قومی پالیسی  کی حمایت سے لیو  جیسے زیادہ سے زیادہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت افراد دیہی علاقوں میں واپس آئے ہیں  جہاں وہ پیدا ہوئے اور اور اپنے آبائی علاقوں کو  بہتر  بنانے میں مصروف عمل ہیں۔