امریکہ کو سپر پاور تصور کئے جانے کا زمانہ ختم ہو گیا، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان

2023/04/18 10:24:12
شیئر:

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے  17 اپریل کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال تبدیل ہو چکی ہے اور امریکہ کو سپر پاور تصور کیے جانے کا زمانہ ختم ہو گیا ہے۔ کنانی  کا کہنا ہے کہ یونی پولر دنیا اب موجود نہیں ہے، امریکہ اب بھی ایک بڑی طاقت ہے، لیکن امریکہ کو سپر پاور کے طور پر دیکھنے کا زمانہ ختم ہو چکا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ امریکہ کی بالادستی نے مشرق وسطیٰ اور دنیا کے دیگر علاقوں پر ہمیشہ منفی اثرات مرتب کیے ہیں، جس کے نتیجے میں بہت سے عدم استحکام کے عوامل سامنے آئے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ ممالک یہ محسوس کر رہے ہیں کہ امریکہ کے بغیر مشرق وسطیٰ زیادہ متحد، مستحکم اور خوشحال ہوگا۔