امریکہ اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب 'کم خوشحالی' اور 'زیادہ غربت' کا باعث بنے گا: صدر ای یو سینٹرل بینک

2023/04/18 16:24:57
شیئر:

 

اتوار کو یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے سی بی ایس کے پروگرام 'فیس دی نیشن' میں کہا کہ امریکا  اور چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لئے ممالک پر بڑھت ہوا سیاسی دباؤ ،دنیا بھر میں کم معاشی ترقی کا باعث بنے گا اور اس سے ہر ممکن حد تک گریز کرنی چاہیے۔  

کرسٹین لیگارڈ نے امریکا اور چین کے بات چیت کرنے کی امید کا اظہار کرتے ہوئےمتنبہ کیا کہ تجارت تصادم پر مبنی نہیں ہونی چاہیے۔ تمام تعلقات، چاہے وہ تجارتی ہوں یا سیاسی، معاشی ترقی کے ہوں یا مالی استحکام کے ، یہ دو رویہ راستہ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں۔